1 اگست 2018 - 17:06
ایران میں کرپٹ افراد کے خلاف سخت اقدامات نے امریکی صدر کو پریشان کر دیا

امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر ایرانی قوم کی توہین کی اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ میں ہر کسی سے ملنے کو تیار ہوں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلی کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہم بغیر کسی پیشگی شرط کے ایران کے مسئولین کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔ امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر ایرانی قوم کی توہین کی اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ میں ہر کسی سے ملنے کو تیار ہوں۔ میں ملاقات پر یقین رکھتا ہوں۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ میں مطمئن ہوں کہ اگر ایرانی چاہیں گے تو جلد ہی ان سے ملوں گا۔ مجھے نہیں معلوم ابھی وہ ملنے کیلئے تیار ہیں یا نہیں، وہ ابھی کافی سختیوں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
 
واضح رہے امریکی صدر نے ایران کے ساتھ ہونے والے عالمی جوہری معاہدے کو مذاق کا نام دیا تھا اور اس کے بعد بین الاقوامی معاہدے کو توڑتے ہوئے اس سے نکل گیا تھا۔ اس کے بعد امریکی صدر نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی لیکن چند ہی دنوں بعد ایران کی جانب سے سخت ردعمل کا مشاہدہ کرنے کے بعد اب ایران کو بغیر کسی شرط کے مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دوسرے امریکہ عہدہ داروں نے اپنی پرانی باتیں دھراتے ہوئے ایران کے ساتھ مذاکرات کو مختلف کاموں کی انجام دہی سے مشروط کیا ہے۔
 
ایران کے داخلی مسائل کے ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی صدر کے اس طرح اپنے بیانات سے واپس پلٹنے کی وجہ ایران کے اندر عدلیہ کی جانب سے معاشی مفسدین کے خلاف انتہائی سخت اقدامات انجام دینے کا عندیہ ہے۔ ایرانی چیف جسٹس نے حالیہ خطاب میں کہا ہے کہ موجودہ معاشی بے قاعدگیوں میں ملوث افراد کو فساد فی الارض کے جرم کے تحت سزا سنائی جائے گی جس میں سزائے موت بھی شامل ہے۔ حالیہ بے قاعدگیوں کے نتیجہ میں ایرانی کرنسی تاریخی طور پر ڈالر کے مقابلے میں انتہائی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور سونے اور سونے کے سکوں کی قیمت ہر روز بڑھتی جا رہی ہے۔ امریکی جاسوسی کے اداروں نے ایران کے اندر معاشی اقدامات اور بعض دوسرے راستوں کے ذریعے عوام کو انقلاب کے خلاف اکسانے کی بات تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲